منگل کے دن نیا کپڑا کاٹ سکتے ہیں؟
سوال نمبر 34: کیا منگل کے دن نیا کپڑا کاٹ سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب مرحمت فرمائیں۔
جواب : امام اہلسنت مولانا امام احمد رضا خاں محدث بریلی علیہ الرحمہ ملفوطات شریف کے حصہ دوم کے صفحہ نمبر 268 پر فرماتے ہیں کہ مولا علی کرم اﷲ وجہہ الکریم کا ارشاد ہے کہ جو کپڑا منگل کے دن قطع ہو، وہ جلے گا، یا ڈوبے گا یا چوری (ہو) جائے گا۔
