شوال کے چھ روزوں کی کیا فضیلت ہے؟
سوال نمبر: شوال کے چھ روزوں کی فضیلت اور رکھنے کا مستحب طریقہ کیا ہے؟
جواب : شوال کے چھ روزوں کی بہت فضیلت ہے چنانچہ حدیث پاک میں ہے۔
صحیح مسلم کتاب الصیام میں حدیث نمبر 1164 نقل ہے۔ نبی پاکﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو وہ ایسا ہے جیسے اس نے ایک زمانے کے روزے رکھے۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے کہ شوال کے چھ روزے ہر ہفتے میں دو روزے رکھنا مستحب ہے۔ (لیکن اگر دوسری عید سے بھی لگاتار چھ روزے رکھ لے تو بھی حرج نہیں)
#Askmufti #Mufti #Sawal #Jawab #Question #Answer #Shawal
