کیا غوث اعظم رضی اﷲ عنہ وہابی تھے؟
سرکار غوث اعظم رضی اﷲ عنہ حنبلی تھے یعنی حضرت امام احمد ابن حنبل رضی اﷲ عنہ کے مقلد تھے، غیر مقلد نہیں تھے۔ جب آپ مقلد تھے تو وہابی کیسے ہوسکتے ہیں؟ وہ اس لئے کہ وہابی غیر مقلد ہوتے ہیں، امام کی تقلید کو حرام کہتے ہیں جبکہ سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ عنہ تقلید کو جائز سمجھتے تھے لہذا ماننا پڑے گا کہ آپ وہابی نہ تھے۔
غوث اعظم رضی اﷲ عنہ حنبلی اور ہم حنفی یہ کیسے؟ ہم غوث اعظم رضی اﷲ عنہ کے مرید ہیں۔ ان کے سلسلہ طریقت میں داخل ہیں مگر ہم ان کے مقلد نہیں ہیں۔ مقلد ہم امام اعظم ابو حنیفہ رضی اﷲ عنہ کے ہیں لہذا مقلد کسی بھی امام کا ہو، وہ مرید غوث اعظم رضی اﷲ عنہ کا ہوسکتا ہے۔
#Ask #Askmufti #Darulifta #Wahabi #Dawa #Ghous #Qutub #Daruliftaahlesunnat #Hadees #Hadith #Youthclub #Shariah #Discussion #Sawal #Jawab #Forum #Article #Blog
