Balgam Ko Khatam Karne Ka Asan Tarika
بلغم کم کرنے کے اسباب کون سے ہیں؟
جواب : بلغم کم کرنے کے اسباب:
سب سے پہلی بات یاد رکھئے کہ فاضل رطوبتیں اور بلغم انسان کے اندر سستی پیدا کرتی ہیں اور تقلیل طعام (کم کھانا) بلغم کو کم کرنے کا مجرب نسخہ ہے۔ ایک قول کے مطابق 70 انبیاء اس بات پر متفق ہیں کہ کثرت نسیان (بار بار بھولنا) کثرت بلغم سے پیدا ہوتا ہے اور کثرت بلغم زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہوتا ہے اور پانی کے بکثرت پیئے جانے کی وجہ کثرت طعام ہے۔
٭ سوکھی روٹی کھانے سے بھی بلغم میں کمی واقع ہوتی ہے۔
٭ نہار منہ کشمش کھانا بھی بلغم کو کم کرنے کے لئے مفید چیز ہے۔
٭مسواک کرنا بھی بلغم کو دور کرتا، حافظہ اور فصاحت کو بڑھاتا ہے۔ کیونکہ مسواک کرنا بہت ہی پیاری سنت ہے اور اس سے نماز و تلاوت قرآن کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے۔
٭ قے بھی فاضل رطوبات اور بلغم میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
