Qarz Se Nijat Ki Dua
قرض اور پریشانی سے نجات کے لیے نبی کریم ﷺ کی بتلائی ہوئی دعا، وظیفہ
سوال: قرض بہت بڑھ گیا ہے، اترنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، کوئی ایسا وظیفہ بتائیں تاکہ جلد میرا تمام قرض اتر جائے ۔
(عبدالرحیم، سولجر بازار، کراچی)
جواب : ترمذی شریف کی حدیث نمبر 3574 میں ہے کہ ایک مکاتب (مکاتب اس غلام کو کہتے ہیں جس نے اپنے آقا سے مال کی ادائیگی کے بدلے آزادی کا معاہدہ کیا ہوا ہو) نے حضرت علی رضی اﷲ عنہ کی بارگاہ میں عرض کی: میں اپنی کتابت (یعنی آزادی کی قیمت) ادا کرنے سے عاجز ہوں۔ میری مدد فرمایئے۔ آپ نے فرمایا: میں تمہیں چند کلمات نہ سکھائوں جو رسول اﷲﷺ نے مجھے سکھائے ہیں۔ اگر تم پر جبل صیر(پہاڑ) جتنا قرض ہوگا تو اﷲ تعالیٰ تمہاری طرف سے ادا کردے گا۔ تم یوں کہا کرو۔
اَللّٰھُمَّ اَکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
پڑھنے کا طریقہ: تاحصول مراد ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ اور صبح و شام سو سو مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود پڑھیں۔

3 Comments
Hassaan
Mashallah bohot umdah kam kar rahe hain ap loog
Hddhr
Vddbdv
Dhdhgd
Gdgdgdg