آستین فولڈ کرکے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال نمبر 19: بہت سے لوگ نماز میں آستین فولڈ کرکے شامل ہوجاتے ہیں پھر رکوع میں جاکر آستین نیچے کرلیتے ہیں۔ کیا ان کی نماز ہوجائے گی۔ (سائل: ارسلان، چونا بھٹی، کراچی)
جواب : اگر آستین آدھی کلائی سے اوپر تھی اور آپ جماعت میں شامل ہوئے تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی یعنی دوبارہ لوٹانی ہوگی اور اگر معمولی آستین فولڈ ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
آستین آدھی کلائی سے اوپر تھی اور جماعت یا نماز میںشریک ہوئے اور رکوع میں جاکر یا تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد دوسرے لمحہ ہی اس نے آستین صحیح کرلیں تو ایسی صورت میں بھی نماز واجب الاعادہ یعنی دوبارہ پڑھنی ہوگی۔ کیونکہ آستین کا آدھی کلائی سے اوپر ہونا نماز کو مکروہ تحریمی کردیتا ہے اور اسی حالت میں وہ نماز میں شامل ہوا اگرچہ بعد میں آستین صحیح کرلیں مگر نماز واجب الاعادہ ہوگی۔
