بغیر سحری کے روزہ ہوجاتا ہے؟
سوال نمبر: کیا سحری کے بغیر روزہ ہوجاتا ہے؟ نیز اگر کوئی سحری نہ کرے تو اس پر فخر کرنا کیسا؟
جواب : فتاویٰ ہندیہ میں ہے کہ سحری کرنا مستحب ہے۔ اگر کوئی سحری کرکے روزہ رکھے تو سحری کا بھی ثواب ملے گا البتہ اگر کسی نے سحری نہ کی تو بھی روزہ ہوجائے گا۔ سحری کی اہمیت کئی احادیث میں بارہا بیان کی گئی ہیں۔ ہم آپ کی خدمت میں ایک حدیث بیان کرتے ہیں۔
سنن الکبریٰ کتاب الصوم میں حدیث پاک نقل ہے کہ ایک صحابی فرماتے ہیں کہ میں جب نبی پاکﷺ کے در دولت میں داخل ہوا تو آپﷺ سحری تناول فرمارہے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا: یہ برکت ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے تمہیں عطا کی ہے پس تم اسے نہ چھوڑنا۔
حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ سحری میں برکت ہے۔نیز نبی پاکﷺ اسے تناول فرمارہے تھے تو آپ کی سنت ہوئی۔ یوں آپ نے فرمایا: اسے نہ چھوڑنا، اب اسے چھوڑ کر فخر کرنا بہت بڑے نقصان پر فخر ہے۔
دوا اور انجکشن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
