Rozay Kay Zarori Masail | Roza Kin Cheezon Se Toot Jata Hai Aur Kinse Nahi Tootta

Rozay Kay Zarori Masail | Roza Kin Cheezon Se Toot Jata Hai Aur Kinse Nahi Tootta

روزے کے مسائل اور ان کا حل، آپ کے مسائل کا حل
آنکھ، ناک اور کان میں دوا ڈالنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے، نیز انجکشن لگانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب : آنکھ اور ناک میں قطرے ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ آنکھ اور ناک میں قطرے ڈالنے سے وہ قطرے حلق میں جاتے ہیں، جب آنکھ اور ناک میں قطرے ڈالے جاتے ہیں تو آپ نوٹ کیجئے کہ اس کی تلخی حلق میں محسوس ہوتی ہے جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
جبکہ کان کے بارے میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ کان میں کوئی چیز ڈالی جائے تو وہ حلق تک نہیں پہنچے گی۔ لہٰذا کان میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیںٹوٹتا۔
انجکشن کے حوالے سے پہلی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ سحری کے وقت لگوالیں یا پھر افطار کے بعد لگوالیں البتہ شدید ضرورت کی وجہ سے اس نے روزہ کی حالت میں انجکشن لگوالیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر شدید ضرورت نہ ہو تو انجکشن لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

#Roza #Ramazan #Ramzan #Ramadan #Sharia #Askmufti #Sawal #Jawab #Questionanswers

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.