کیا عورت پر بھی زکوٰۃ دینا فرض ہے؟
سوال نمبر 41: کیا عورت پر زکوٰۃ لازم ہوتی ہے جبکہ وہ کماتی ہی نہیں ہے؟
جواب : وجوب زکوٰۃ کی شرائط میں کمانا شرط نہیں اور نہ ہی مرد ہونا شرط ہے بلکہ فقط مسلمان، عاقل، بالغ، آزاد اور صاحب نصاب ہونا شرط ہے چنانچہ اگر یہ اوصاف عورت میں پائے جائیں تو اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہوگی۔
#Zakat #Aurat #Farz #Faraiz #Wajbat #Wajib #Askmufti
