میت کا کتنا حصہ سلامت ہو تو نماز جنازہ ضروری ہے؟
سوال نمبر : کیا نماز جنازہ کے لئے میت کا سامنے ہونا ضروری ہے۔ نیز جو جل کر مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
جواب : فتاویٰ شامی میں ہے کہ نماز جنازہ کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ نماز جنازہ کے وقت میت حاضر ہویا توکل میت ہو یا اکثر یعنی آدھا جسم سر کے ساتھ موجود ہو۔
اگر کوئی شخص جل کر مرجائے اور جسم بالکل سلامت نہ رہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھے بغیر اس کے جو اعضاء ہیں، انہیں تدفین کردیا جائے لیکن اگر اکثر جسم سلامت ہے تو نماز جنازہ ضروری ہے۔
#Janaza #Askmufti #Shariah #Ahkameshariat #Masail #Farz #Wajib
