Namaz Ki Iqamat Ke Waqt Kab Khada Hona Chahiye?

Namaz Ki Iqamat Ke Waqt Kab Khada Hona Chahiye?

اقامت ہورہی ہو تو کب کھڑے ہوں؟
سوال نمبر : بوقت اقامت کب کھڑا ہونا سنت ہے؟
جواب : اس کی تین صورتیں ہیں۔
1۔ امام اگر مصلے پر موجود ہو تو نمازی اس وقت کھڑے ہوں، جب موذن حی علی الصلوٰۃ کہے۔
2۔ امام مصلے پر موجود نہ ہو بلکہ حجرہ میں ہو اور وہاں سے نکل کر محراب کی طرف آئے تو قوم کو چاہئے کہ جب امام کو دیکھیں تب کھڑے ہوں۔
3۔ امام مقتدیوں کے پیچھے سے آئے تو جس صف سے امام گزرے، وہ صف والے کھڑے ہوجائیں۔
ہمارے یہاں عموماً امام صاحب مصلّے پر آکر پہلے سے بیٹھ جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں حی علی الصلوٰۃ، حی علی الفلاح یا قد قامت الصلوٰۃ پر کھڑا ہونا حضورﷺ، صحابہ کرام علیہم الرضوان کی سنت ہے جبکہ اقامت کے شروع میں کھڑا ہونا علمائے اَُمّت کے نزدیک بالاتفاق مکروہ ہے۔
نبی پاکﷺ کا عمل:
حضرت ام حبیبہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی پاکﷺ حجرۂ اقدس میں تشریف فرما تھے اور موذن کے کلمات کا جواب اسی طرح دیا۔ جب موذن نے حی علی الصلوٰۃ کہا تو آپﷺ نماز کے لئے کھڑے ہوگئے (مصنف عبدالرزاق جلد اول، ص 481، مطبوعہ مکتب اسلامی بیروت، طبرانی المعجم الکبیر جلد 23، ص 224، حدیث نمبر 485، مطبوعہ احیاء التراث الاسلامی عراق، کنزالعمال جلد 8، ص 362، حدیث نمبر 23273، مطبوعہ بیروت)
٭ حضرت عبداﷲ بن اوفیٰ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت بلال رضی اﷲ عنہ ’’قد قامت الصلوٰۃ‘‘ کہتے تو رسول پاکﷺ کھڑے ہوجاتے (بیہقی سنن الکبری، جلد 3، صفحہ نمبر 35، حدیث 2297، مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت، مسند بزار حدیث نمبر3381)
٭ صحابہ کرام علیہم الرضوان کا عمل:
1۔ امام بیہقی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اﷲ عنہ کا معمول تھا کہ جس وقت ’’قد قامت الصلوٰۃ‘‘ کہا جاتا تو آپ تیزی سے کھڑے ہوجاتے۔
(سنن الکبری للبیہقی جلد دوم، ص 20، حدیث نمبر 2380)
2۔ موذن نے نماز کے لئے اقامت کہی تو جب وہ ’’قد قامت الصلوٰۃ‘‘ کہنے لگا تو حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ کھڑے ہوگئے ۔
(مصنف عبدالرزاق جلد اول، ص 550، حدیث نمبر 1937)
٭ حضرت ملا نظام الدین علیہ الرحمہ فتاویٰ عالمگیری میں فرماتے ہیں (اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہوا اور اقامت ہورہہی تھی تو بیٹھ جائے) کھڑا ہوکر انتظار نہ کرے کہ کھڑے ہوکر انتظار کرنا مکروہ ہے۔ بیٹھ جائے اور اس وقت کھڑا ہو جب موذن ’’حی علی الفلاح‘‘ پر پہنچے۔ (فتاویٰ عالمگیری، کتاب الصلوٰۃ جلد اول، ص 57، مطبوعہ کوئٹہ)

#Askmufti #Allama #Shariah #Question #Answer #Sawal #Jawab

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.