Gyarvi 11vi Shareef Karne Ka Saboot

Gyarvi 11vi Shareef Karne Ka Saboot

گیارہویں شریف کہاں سے ثابت ہے؟
سوال نمبر : گیارہویں شریف کا انعقاد کہاں سے ثابت ہے؟
جواب : پیران پیر حضور شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف حضور غوث اعظم علیہ الرحمہ کے سالانہ یوم وصال کو گیارہویں شریف کہا جاتا ہے۔ ربیع الاخر کی گیارہ تاریخ کو پوری دنیامیں آپ کا عرس منایا جاتا ہے۔
1۔ گیارہویں صدی کے مجدد محقق علی الاطلاق حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ اپنی کتاب ماثبت من السنہ کے ص 167 پر فرماتے ہیں کہ میرے پیرومرشد حضرت شیخ عبدالوہاب متقی مہاجر مکی علیہ الرحمہ 9 ربیع الاخر کو غوث اعظم علیہ الرحمہ کا عرس کرتے تھے۔
2۔ شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ اپنی دوسری کتاب اخبار الاخیار میں ص 498 پر فرماتے ہیں کہ حضرت شیخ امان اﷲ پانی پتی علیہ الرحمہ گیارہ ربیع الاخر کو غوث اعظم علیہ الرحمہ کا عرس کرتے تھے۔
3۔ سراج الہند محدث ہند حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ ملفوظات عزیزی فارسی ص 62 مطبوعہ میرٹھ پر فرماتے ہیں کہ حضرت غوث اعظم علیہ الرحمہ کے روضہ مبارک پر (بغداد میں) گیارہویں تاریخ کو بادشاہ وغیرہ شہر کے اکابر جمع ہوتے، نماز عصر کے بعد مغرب تک قرآن کی تلاوت کرتے اور غوث اعظم علیہ الرحمہ کی مدح اور تعریف میں منقبت پڑھتے، مغرب کے بعد سجادہ نشین درمیان میں تشریف فرما ہوتے اور ان کے اردگرد مریدین اور حلقۂ بگوش بیٹھ کر ذکر جہر کرتے، اسی حالت میں بعض پر وجدانی کیفیت طاری ہوجاتی۔ اس کے بعد طعام شیرینی جو نیاز کی ہوتی تقسیم کی جاتی اور نماز عشاء پڑھ کر لوگ رخصت ہوجاتے۔
گیارہویں شریف کا مقصد صرف اور صرف ایصال ہے۔ یہ حضور غوث اعظم رضی اﷲ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں اس سچے عقیدے کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

#Askmufti #Question #Answer #Sawal #Jawab #Shariah #Ahkameshariat

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.