کن صورتوں میں قیام ساقط ہوجاتا ہے؟
سوال نمبر : کس صورت میں فرض نماز بیٹھ کر پڑھی جاسکتی ہے، حالانکہ قیام فرض ہے؟ جواب : فرض نماز فقط اس صورت میں بیٹھ کر پڑھی جاسکتی ہے، جب نمازی سجدے پرقادر نہ ہو۔
جیسا کہ در مختار و ردالمحتار میں ہے۔ فرائض نماز میں سے قیام بھی فرض ہے اور ملحق بالفرض کیلئے قادر قیام و والسجدۃ پر۔ بس اگر قادر علی القیام ہو لیکن استطاعت سجدہ نہ رکھے یا قطرے آئیں اگر سجدے کرے تو اسے چاہئے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کرے۔ اسی طرح وہ شخص جسے قطرے آئیں جو کھڑا ہو تو وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے۔
معلوم ہوا کہ اگر زمین پر سجدہ کرنے میں تکلیف ہو تو ایسی صورت میں قیام ساقط یعنی قیام چھوڑ سکتے ہیں۔ بیٹھ کر کرسی یا ٹیبل پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اگر نمازی قیام نہیں کرسکتا مگر سجدہ کرسکتا ہے تو اب وہ زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھے گا، کرسی پر بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتا اور ایسی صورت میں جتنی دیر وہ قیام کرسکتا ہے، کھڑا رہے گا مثلا اگر چند سیکنڈ میں کھڑا رہ سکتا ہے تو کھڑا ہوجائے پھر زمین پر بیٹھ جائے اور نماز جاری رکھے۔
