کپڑے پر کتنا خون لگے تو کپڑا ناپاک ہوگا؟
سوال نمبر : کپڑے پر اگر خون لگا ہوا تھا۔ اسی حالت میں نماز پڑھ لی تو کیا ہوجائے گی نیز اگر معلوم نہ ہو کہ کپڑے پر خون ہے اور نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا تو کیا حکم ہے؟
جواب : کپڑے پراگر ایک درہم کے برابر خون لگ جائے تو کپڑا ناپاک ہوجائے گا۔ درہم کی مقدار ہاتھ کی ہتھیلی کی گہرائی ہے اور اگر درہم سے کم ہے تو کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔ یہ حکم پیشاب، خون، منی اور دیگر ناپاک پانی کا ہے کہ اگر کپڑے پر ایک درہم کی مقدار ناپاکی لگ گئی تو کپڑا ناپاک ہوجائے گا اور اگر ایک درہم سے کم ہے تو نہیں ہوگا۔ اگر کپڑے کے کسی حصے میں ناپاکی لگ جائے تو پورے لباس کو دھونا ضروری نہیں بلکہ صرف اتنا جتنے پر ناپاکی لگی ہوگی، پاک کرنا ضروری ہے۔
ناپاک کپڑے کو پاک کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جتنے حصے پر غلاظت لگی ہے، اتنا حصہ نلکے کے نیچے رکھ کر تھوڑا سا ہاتھ ملتے ہوئے غلاظت کو دھولیں۔ جب مطمئن ہوجائیں کہ غلاظت دور ہوچکی ہے، اب دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔ آپ کا کپڑا پاک ہوگیاہے۔
#Askmufti #Shariah #Hadees #Hadith #Paki #Napaki #Hukum
