کیا صحابہ نے میلاد منایا؟

کیا صحابہ نے میلاد منایا؟

صحابہ کرام علیہم الرضوان کے ہر سال میلاد النبیﷺ نہ منانے کی وجہ:

صحابہ کرام علیہم الرضوان کے نزدیک حضورﷺ کی صحبت و محبت کائنات کی سب سے بڑی دولت تھی مگر حضورﷺ کے وصال کے بعد ان پر قیامت ٹوٹی وہ ساری زندگی فراق محبوب میں غمگین رہے اور اس طرح ولادت کی خوشی پر غم غالب آگیا۔ سو وہ وصال کے غم میں جشن ولادت کی خوشی کا اظہار نہ کرسکتے تھے۔

مگر جیسے جیسے وقت گزرا، صدمے اور غم کا اثر زائل ہوتا گیا۔ جب تبع تابعین کا دور گزر گیا تو بعد میں آنے والوں نے چونکہ ولادت اور صحبتِ مصطفیﷺ کے احوال کو دیکھا تھا، نہ وصال کے غم و ہجر کا مشاہدہ کیا تھا۔ امتدادِ زمانہ سے رفتہ رفتہ خوشی کا پہلو غم پر غالب آتا چلا گیا اور ہاتھ نے جدائی کے زخم پر مرہم رکھ دیا۔ افراد اُمّت اس نعمت عظمیٰ کی خوشی کے مقابلے میں غم بھول گئے اور انہیں یقین آگیا کہ آپﷺ کی حیات و وصال دونوں اُمّت کے لئے سراپا خیر ہیں لہذا اس کے بعد جشن آمد رسولﷺ کی خوشیاں ہر طرف منائی جانے لگیں۔

اس کی تائید میں امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔ بے شک آپﷺ کی ولادت باسعادت ہمارے لئے نعمت عظمیٰ ہے اور آپﷺ کا وصال ہمارے لئے سب سے بڑی مصیبت ہے۔ تاہم شریعت نے نعمت پر اظہار شکر کا حکم دیا ہے اور مصیبت پر صبروسکون کرنے اور اسے چھپانے کا حکم دیا ہے۔ اسی لئے شریعت نے ولادت کے موقع پر عقیقہ کا حکم دیا ہے اور بچے کے پیدا ہونے پر اﷲ کے شکر اور ولادت پر خوشی کے اظہار کی ایک صورت ہے لیکن موت کے وقت جانور ذبح کرنے جیسی کسی چیز کا حکم نہیں دیا بلکہ نوحہ اور جزح وغیرہ سے بھی منع کردیا ہے۔ لہذا شریعت کے قواعد کا تقاضا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں آپﷺ کی ولادت باسعادت پر خوشی کا اظہار کیا جائے نہ کہ وصال کی وجہ سے غم کا۔

امام سیوطی علیہ الرحمہ کی اس بات سے واضح ہوگیا کہ اب فقط ولادت کی خوشیاں منائی جائیں گی۔

#Melad #Milad #Post #Article #Mufti #Question

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.