Sirf ALLAH Madadgar Baqi Sub Talabgar | کیا اللہ کے سوا کوئی اور مشکل حل کرنے پر قادر ہے

Sirf ALLAH Madadgar Baqi Sub Talabgar | کیا اللہ کے سوا کوئی اور مشکل حل کرنے پر قادر ہے

مدد گار صرف اللہ تعالیٰ ہے؟ :

القرآن :   ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ مَوْلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ۔

ترجمہ:  یہ اس لئے کہ مسلمانوں کا مددگار اللہ ہے ۔(سورئہ محمد ،آیت 11پارہ 26)

            جبریل اور اولیاء اللہ بھی مددگار ہیں:

القرآن :   فَاِنَّ اللّٰہَ ھُوَ مَوْلٰہُ وَجِبْرِیْلُ وَصَالِحُ الْمُؤْ مِنِیْنَ ج     

(سورئہ تحریم ،آیت4پارہ28)

   ترجمہ:  بے شک اللہ ان کا مددگار ہے اورجبریل اورنیک اىمان والے۔

            پہلی آیت پر غور کریں تویہ سوال پیدا ہوتاہے کہ مدد کرنا اللہ تعالیٰ کی صفت ہے پھر دوسری آیت میں جبریل اوراولیاء اللہ کو مددگار فرمایا تو کیا یہ شرک ہوگیا؟

            اس میں تطبیق یوں قائم ہوگی کہ اللہ تعالیٰ ذاتی طو ر پر مددگار ہے اورحضرت جبریل ں

 اوراولیاء کرام ، اللہ تعالیٰ کی عطا سے مددگار ہیں۔

            جو ذات باری تعالیٰ عطا فرمارہی ہے اس میں اور جس کو عطا کیا جارہاہے ان حضراتِ قدسیہ میںبرابری کا تصور محال ہے اورجب برابری ہی نہیں تو شرک کہاں رہا؟

            خوب یاد رکھیں ! جہاں باذنِ اللہ اورعطائی کا فرق آجائے وہاں شرک کا تصوّر محال اورناممکن ہوجاتاہے ۔

            اُمتِ محمدی ا کبھی شرک پر متفق نہیں ہوگی۔

حدیث شریف:… حضرت عقبہ بن عامرص سے روایت ہے کہ سرکارِ اعظم ا  منبر شریف پر جلوہ گر ہوئے اور فرمایا بیشک میں تمہارا سہارا اورتم پر گواہ ہوں اللہ تعالیٰ کی قسم! میں اپنے حوضِ کوثر کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں اوربیشک مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں عطا کی گئی ہیں اوربے شک مجھے یہ خطرہ نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرنے لگوگے مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ تم دنیا کے جال میں پھنس جاؤ گے ۔ (بخاری شریف جلد اول، کتاب الجنائز، رقم

الحدیث1258ص 545مطبوعہ شبیر برادرز لاہور

#Ask #Mufti #Quran #Hadees #Hadith #post #Shariah #Ahkameshariat

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.