سوال :نماز کیا ہے ؟
جواب }… تمام ضروریاتِ دین پر دل وجان سے ایمان لانے کے بعد پہلا فرض نماز ہے نماز ایسا فرض ہے جو کسی صورت معاف نہیں ہے اگر کھڑے ہوکر نہیںپڑھ سکتے توبیٹھ کر پڑھیں ، اگر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے تو لیٹ کر اشاروں سے نماز پڑھنا لازم ہے اس فرض کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ آدمی آنکھوں سے اندھا ہے ، کانوں سے بہرہ ہے ، زبان سے بول نہیں سکتا، ہاتھ اور پاؤں سے معذور ہے ایسی حالت میںبھی نماز معاف نہیں ۔
نماز کے فوائد :
1)…نماز بے حیائی ، پریشانیوں اوربیماریوں سے بچاتی ہے ۔
2)… نماز روزی میں خیر وبرکت لاتی ہے ۔
3)… نمازی کو دنیا ، آخرت، قبر اور حشر میں سُر خروئی عطا کی جاتی ہے ۔
نماز چھوڑنے کے نقصانات :
1)… بے نمازی کا حشر فرعون ، ھامان اور ابی بن خلف جیسے کفّار کے ساتھ ہوگا۔
2)… بے نمازی جب مرے گا تواُسے ایسی پیاس لگے گی کہ اگر اُسے پوری دنیا کا بھی پانی پلا دیا جائے پھر بھی اُس کی پیاس نہیں بجھے گی ۔
3)… بے نمازی کی قبر میں سانپ اوربچھومسلّط کردئیے جائیں گے ۔
یہ تمام عذابات بے نمازی کے لئے ہیں۔بے نمازی وہ نہیں جو سال یا مہینے بھر نماز نہ پڑھے بلکہ بے نمازی وہ ہے جو سال یا مہینے میں ایک وقت کی بھی نماز جان بوجھ کر چھوڑ دے ۔
Learn Namaz Sunni Step by Step
#Askmufti #Sawal #Jawab #Askquestion #Shariah #Sunnah #Quran #Hadees #Hadith
