Waseela in Islam | وسیلہ کیا ہے؟  مفہوم، اقسام و شرعی احکام

Waseela in Islam | وسیلہ کیا ہے؟ مفہوم، اقسام و شرعی احکام

Concept of waseela in islam

وسیلہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کونسا وسیلہ جائز ہے؟ …

سوال: كیا الله تعالىٰ كے بندوں سے نسبت ركھنے والى اشىیاء كا وسىله پىش كىا جاسكتا هے؟

جواب: جس چىز كو اهل الله سے نسبت هوجائے ‘ وه بابركت هوجاتى هے اور ان كا وسىله پىش كرنا قرآن مجىد سے ثابت هے۔

وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ اِنَّ آيَةَ مُلْكِهٖ اَن يَّاتِيَكُمُ التَّابُوْتُ فِيْهِ سَكِيْنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَاٰلُ هٰرُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلٰئِكَةُ ۚ اِنَّ فِي ذٰلِكَ لَاٰيَةً لَّكُمْ اِن كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ            (سورئه بقره‘ آىت 248‘پاره 2)

ترجمه: اور ان سے ان كے نبى نے فرماىا: اس كى بادشاهى كى نشانى ىه هے كه تمهارے پاس وه تابوت آجائے گا جس مىں تمهارے رب كى طرف سے دلوں كا چىن هے اور معزز موسىٰ اور معزز هارون كى چھوڑى هوئى چىزوں كا بقىه هے‘ فرشتے اسے اٹھائے هوئے هوں گے۔ بے شك اس مىں تمهارے لئے بڑى نشانى هے‘ اگر تم اىمان والے هو۔

شان نزول: تفسىر جلالىن‘ تفسىر جمل‘ تفسىر خازن اور تفسىر مدارك مىں هے بنى اسرائىل نے چونكه طالوت كى بادشاهت پر كوئى نشانى مانگى تھى‘ اس پر حكم الٰهى سے حضرت شموىل علىه السلام نے فرماىا كه طالوت كى بادشاهى ىه هے كه تمهارے پاس تمهارا وه مشهور ومعروف بابركت تابوت آجائے گا جس سے تمهىں تسكىن ملتى تھى‘اور جس مىں حضرت موسىٰ علىه السلام اور حضرت هارون علىه السلام كے تبركات تھے۔ ىه تابوت الله تعالىٰ نے حضرت آدم علىه السلام پر نازل فرماىا تھا۔ اس مىں تمام انبىاء كرام علىهم السلام كى تصوىرىں تھىں‘ ان كے مكانات كى تصوىرىں تھىں اور آخر مىں حضورﷺ كى اور آپ كے مقدس گھر كى تصوىر اىك سرخ ىاقوت مىں تھى جس مىں آپﷺ نماز كى حالت مىں قىام مىں هىں اور آپﷺ كے اردگرد آپ كے اصحاب رضوان الله علىهم اجمعىن موجود هىں۔ حضرت آدم علىه السلام نے ان تمام تصوىروں كو دىكھا‘ ىه صندوق نسل در نسل منتقل هوتا هوا حضرت موسىٰ علىه السلام تك پهنچا‘ آپ اس مىں تورىت بھى ركھتے تھى اور اپنا مخصوص سامان بھى ركھتے تھے‘ چنانچه اس تابوت مىں تورىت كى تختىوں كے ٹكڑے بھى تھے اور حضرت موسىٰ علىه السلام كا عصا اور آپ كے كپڑے اور آپ كے نعلىن شرىفىن اور حضرت هارون علىه السلام كا عمامه اور ان كى عصاء اور تھوڑا سا من جو بنى اسرائىل پر نازل هوا تھا۔ حضرت موسىٰ علىه السلام جنگ كے مواقع پر اس صندوق كو آگے ركھتے تھے۔ اس سے بنى اسرائىل كے دلوں كو تسكىن رهتى تھى۔ آپ علىه السلام كے بعد ىه تابوت بنى اسرائىل مىں چلتا آىا۔ جب انهىں كوئى مشكل درپىش هوتى‘ وه اس تابوت كو سامنے ركھ كر دعائىں كرتے اور كامىاب هوتے‘ دشمنوں كے مقابله مىں اس كى بركت سے فتح پاتے۔ معلوم هوا كه الله تعالىٰ كے نىك بندوں كے وسىلے سے اور ان سے نسبت ركھنے والى چىزوں كے وسىلے سے دعائىں مانگنا ىه قرآن و حدىث سے ثابت هے اور جو اس كو ناجائز كهے۔‘

#Ask #Askmufti #Waseela #Dua #darulifta #daruliftaahlesunnat #Hadees #Hadith #Shariah #Sawal #Jawab #Forum #Article #Blog

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.