Rafay Yadain (Rafaidain/Rafayedain) In Salah | How TO Perform Namaz

Rafay Yadain (Rafaidain/Rafayedain) In Salah | How TO Perform Namaz

Kya Namaz Me Rafa Yadain Karna Farz Hai?

Kya Namaz Me Rafa – Yadain Karna Zaroori Hai? | کیا حضور ﷺ نے ہمیشہ رفع یدین ے نماز پڑھی ہے؟

کیا پیغمبر اسلام جب نماز پڑھتے تو تکبیر تحریمہ، رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد کندھوں یا کانوں تک اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے؟؟

حضرت عبد اللہ ابنِ مسعودوہ جلیل القدر صحابی جن پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں کہ یہ سب سے زیادہ حضور ﷺ کے قریب رہے اور حضرت عبد اللہ ابنِ عمر سب سے پیچھے نماز ادا فر،ماتے تھے اسی لیے ہم حضرت عبد اللہ ابنِ مسعود کی روایت کو لیتے ہیں کیوکہ وہ حضور ﷺ کے بلکل پیچھے نماز ادا فرماتے تھے۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فر مایا :کیا میں تم لو گوں کو رسولِ اکرم ﷺ کے نماز پڑھنے کی طرح نماز نہ پڑ ھا دوں ؟راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے نماز پڑھائی،تو صرف ایک مر تبہ (یعنی شروع میں )ہاتھ اٹھا یا پھر دوبارہ ایسا نہ کیا۔

(ترمذی،کتاب الصلاۃ عن رسول اللہ ﷺ،باب ما جاء ان النبی ﷺ لم یرفع الا فی اول مرّۃ ، حدیث: ۲۵۷ ۔ نسائی،حدیث:۱۰۵۸۔ ابوداود،حدیث:۷۴۸۔مصنف ابن ابی شیبہ،حدیث:۲۴۴۱)

حضرت عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ:بے شک حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز میں اپنے دونوں ہاتھوں کو پہلی تکبیر کے وقت اٹھاتے تھے ۔پھر اس کے بعد نہیں اٹھاتے تھے۔

(مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب الصلاۃ،باب من کان یرفع یدیہ فی اول تکبیرۃ ثم لایعود،حدیث : ۲۴۵۷،شرح معانی الاثار،حدیث:۱۳۵۳،موطا امام محمد،حدیث:۱۰۵،۱۰۹)

حضرت برا ء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : حضور ﷺ جب نماز شروع کر تے تو اپنے دونوں ہا تھوں کو کانوں تک اٹھاتے پھر دوبارہ ایسا نہ کرتے۔

(ابوداود،کتاب الصلاۃ،باب من لم یذکر الرفع عند الرکوع ،حدیث:۷۵۰۔مصنف عبد الر زاق،حدیث:۲۵۳۰۔مصنف ابن ابی شیبہ،حدیث۲۴۴):

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہیںکہ:رسول اللہ ﷺ ہماری طرف تشریف لائے اور فر مایاکہ:کیا وجہ ہے کہ میں تم کو سر کش گھوڑے کی دم کی طرح ’رفع یدین‘کر تے ہوئے دیکھتا ہوں؟نماز سکون کے ساتھ پڑھا کرو۔

( صحیح مسلم ،کتاب الصلاۃ،باب الامر بالسکون فی الصلٰوۃ ، حدیث :۴۳۰)

آپ ﷺ کے وصال کے بعد اکابر صحابہ کرام نے کس پر عمل کیا ۔پھر اکابر صحابہ نے جس پر عمل کیا اسی پر عمل کیا جائے گا کیو نکہ صحابہ کرام آپ ﷺ کے آخری عمل کے مطابق ہی عمل کیا کرتے تھے۔

(صحیح مسلم،کتاب الصیام ، باب جواز الصوم والفطر فی شھر رمضان للمسافر الخ ،حدیث: ۱۱۱۳)

سیدنا عبد اللہ بن مسعو د رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رفع یدین کیا تو ہم نے رفع یدین کیا اور آپ ﷺ نے رفع یدین چھوڑ دیا تو ہم نے بھی چھوڑ دیا۔

(فتح القدیر ، جلد :۱،صفحہ،۲۷۰،۲۷۱)ا

جلیل القدر تابعی حضرت اسود کہتے ہیں کہ :میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز ادا کیا تو آپ نے صرف نماز کے شروع میں ہاتھ اٹھایا اور پھر دوبارہ نہ اٹھا یا۔(مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الصلاۃ،باب من کان یرفع یدیہ فی اول تکبیرۃ ثم لایعود ، حدیث : ۲۴۶۹)

Please find the Original reference of Hadees image

#Rafayadain #Namaz #darulifta #Salah #Ask #Askmufti #daruliftaahlesunnat #Hadees #Hadith #Shariah #Sawal #Jawab #Forum #Article #Blog #Discussion

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.