Kya Azan Se Pehle Darood o Salam Padhna Jaiz Hai?

Kya Azan Se Pehle Darood o Salam Padhna Jaiz Hai?

 سوال : کیا اذان سے پہلے درود وسلام پڑھنا جائز ہے ؟

 جواب:… درود وسلام ہر جگہ ہر وقت ہرگھڑی پڑھنا جائز ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے ۔

القرآن:… اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّط یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیمًاo

ترجمہ:  بیشک اللہ اوراس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس نبی پر اے ایمان والو تم ان پر درود بھیجو اور خوب سلام بھیجو۔ (سورئہ احزاب ،آیت56پارہ 22ترجمہ البیان)

            اس آیت میںکسی وقت کسی جگہ کو معیّن نہیںکیا گیا بلکہ مطلق ارشاد ہے کہ خوب درود وسلام پڑھو پھر اذان سے پہلے پڑھنے پر اعتراض کیوں؟

حدیث شریف:… حضرت عروہ بن زبیر ص نے بنی نجار کی ایک عورت سے روایت کیا اس نے کہا کہ میرا گھر مسجد نبوی کے گرد طویل ترین گھر تھا۔ حضرت بلال ص میرے گھر کی چھت پر فجر کی اذان دیتے تھے، پس آپ سحر کے وقت آجاتے ، چھت پر بیٹھ کر طلوعِ صبح صادق کو دیکھتے رہتے پس جب آپ دیکھتے کہ صبحِ صادق کی روشنی پھیل گئی ہے توپھر یہ پڑھتے ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَحْمَدُکَ وَاسْتَعِیْنُکَ عَلٰی قُرِیْشٍ اَنْ یُّقِیْمُوْا دِیْنِکَ‘‘

ترجمہ:  ’’اے اللہ تعالیٰ ! میں تیری حمد کرتاہوں اور تجھ سے مدد چاہتاہوں اس بات پر کہ قریش تیرے دین کو قائم کریں۔‘‘

پھر اذان دیتے ۔انصاری عورت نے کہا کہ خدا تعالیٰ کی قسم! میںنہیںجانتی کہ حضرت بلال ص نے ایک رات بھی یہ کلمات چھوڑے ہوں۔ (بحوالہ: سنن ابی داؤد ،جلد اوّل ،كتاب الصلوٰة‘ رقم الحدىث 516‘ ص 236‘مطبوعه فرىد بك اسٹال لاهور)

حضرت امام حجر عسقلانی ص نے کہا ہے کہ اس حدیث کی اسناد حسن ہے ۔

(الدرایہ صفحہ120)

            کتاب تنویر الحوالک میں تو ان کلمات کے ساتھ سرکارِ اعظم اپر سلام پڑھنے کا بھی ذکر ہے ۔

            اگر اذان سے پہلے کچھ پڑھنا یا درود وسلام پڑھنے سے اذان میں اضافہ ہوجاتاہے اوراذان دعوتِ ناقص واقع ہوتی ہے توحضرت بلال ص کے متعلق کیاکہا جائے گا ؟

            انصاری عورت کہتی ہے کہ میرے علم کے مطابق اُنہو ں نے کبھی اذان سے پہلے ان کلمات کو نہیں چھوڑا۔ کیا حضرت بلال ص کی اذان کو اَللّٰھُمَّ  سے شروع سمجھاجائے گا؟

            رفتہ رفتہ اذان سے پہلے دعا کا سلسلہ چلتا رہا بالآخر سلطان ناصر صلاح الدین ایوبی علیہ الرحمہ نے  781؁ھ میں اذان سے قبل درود وسلام کی ابتداء کروائی -حضر ت صلاح الدین ایوبی علیہ الرحمہ کے دور میں اذان سے پہلے ’’الصلٰوۃ والسّلام علیک یا رسول اللّٰہ ۔۔۔۔۔۔۔‘‘ پڑھتے تھے  (كشف الغمه)

سوال:کِن محدّثین نے اذان سے قبل درود و سلام کو جائز لکھا ہے؟؟ ؎

 جواب:… اس اُمَّت کے چار بڑے محدثین جن کو تمام مسلمان مانتے ہیں اُنہوں نے اذان سے قبل درود وسلام کو جائز لکھا ہے ۔

1)… حضرت امام شُعرانی علیہ الرحمہ نے اپنی تصنیف کشف الغمّہ میںجائز لکھا۔

2)…حضرت امام حجر شافعی علیہ الرحمہ نے اپنی فتاویٰ کی کتاب فتاویٰ کُبریٰ میںجائز لکھا۔

3)…امام مُلَّا علی قاری علیہ الرحمہ نے مشکوٰۃ شریف کی شرح مرقات میں جائز لکھا۔

            اذان سے قبل درود وسلام پڑھنے کو بدعت کہنے والے کو ئی ایک محدّث کا حوالہ بھی نہیں لاسکے۔

سوال : کیا اذان کے بعد درودوسلام پڑھنا جائز ہے؟

 جواب:… جی ہاں اذان کے بعد درودوسلام پڑھنا حدیث شریف سے ثابت ہے ۔

الحدیث:… حضرت عبداللہ ابن عمر ص سے روایت ہے کہ حضوراکرم ا نے فرمایا جب مؤذن سے اذان سنو تو وہی کلمات تم بھی کہو پھر مجھ پر درود شریف بھیجو۔ اس لئے کہ جو شخص مجھ پر درود شریف بھیجتاہے اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتاہے پھر میرے لئے وسیلہ مانگو بے شک وہ جنت کاایک درجہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے صرف ایک بندہ کے لئے ہے اورمجھے اُمید ہے کہ وہ میں ہی ہوں اور جو آدمی میرے لئے وسیلہ مانگے اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہوگئی۔

(بحوالہ: ترمذی شریف جلددوم، ابواب المناقب ، رقم الحدیث1549صفحہ669مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور)

            اس حدیث شریف میں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ اذان کے بعد درود وسلام پڑھو۔

#Ask #Askmufti #Darulifta #Daruliftaahlesunnat #Hadees #Hadith #Youthclub #Shariah #Discussion #Sawal #Jawab #Forum #Article #Blog

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.