Kya Huzoor Ko Shariat Me Tabdeeli Karne Ka Bhi Ikhtiar Diya Hai?

Kya Huzoor Ko Shariat Me Tabdeeli Karne Ka Bhi Ikhtiar Diya Hai?

سوال : کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ا کوشریعت کا بھی مختار بنایا ہے؟

 جواب:… جی ہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ا کو شریعت کا بھی مختار بنایا ہے ۔

            چنانچہ احادیثِ مبارکہ ملاحظہ ہوں:

الحدیث:… حضرت نصر بن عاصم لیثی ص اپنے خاندان کے شخص کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ وہ آپ ا کی خدمت میں حاضر ہوئے اوراس شرط پراسلام لائے کہ وہ صرف دو وقت کی نمازیں پڑھا کریں گے تو سرکارِ اعظم ا نے ان کی شرط قبول کرلی۔ (بحوالہ: مسند احمد شریف)

الحدیث:…ترجمہ: حضرت ابوہریرہ ص سے روایت ہے کہ ایک آدمی(سلمان بن صحربیاض ) نبی اکرم ا کے پاس آیا اورعرض کیا یارسول اللہا ذلیل نے رمضان المقدس میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا۔ آپ انے فرمایا، کیا تمہارے پاس غلام ہے جس کو تم آزاد کرو؟اس شخص نے عرض کیانہیں۔آپ ا نے فرمایا مسلسل دومہینے روزہ رکھنے کی استطاعت ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا نہیں۔ آپ ا نے فرمایا اتنا کھانا رکھتے ہو جو ساٹھ مسکینوں کو کھلا سکو؟ اس نے عرض کیا نہیں۔ راوی نے کہا حضوراکرم ا کے پاس ایک ٹوکرا لایا گیا جس میں کھجوریں تھیں اورعرق بمعنی زنبیل ہے ۔ آپ ا نے فرمایا یہ اپنی طرف سے (مسکینوں کو) کھلادے۔ اس شخص نے عرض کیا جو ہم سے زیادہ محتاج ہو اس پر صدقہ کروں۔ مدینہ طیبہ کے دونوں کناروں (یعنی جانب شرقی اورجانب غربی) کے درمیان کوئی گھرانہ ہم سے زیادہ محتاج نہیں ۔ آپ ا نے فرمایا اپنے گھروالوں کو کھلادو

 (بخاری جلد اول، کتاب الصوم، رقم الحدیث 1809،صفحہ778، مطبوعہ شبیر برادرز لاہور)

فائدہ:… شریعت کاقانون ہے کہ اپنی بیوی سے حالت روزہ میں جماع کرنے پر کفارہ ادا کرنا ضروری ہے مگر رسول اکرم نور مجسم ا نے اپنے رب جل جلاله کی عطا سے قانون شریعت بدل دیا۔ لہٰذا معلوم ہوا کہ حضوراکرم ا مختار کل ہیں۔

الحدیث:…ترجمہ: ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن الحباب معایتہ بن صالح، حسن بن جابہ مقدام بن معد یکرب الکندی ص فرماتے ہیں۔ نبی  کریم ا نے ارشاد فرمایا، بہت جلد ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی اپنے تخت پر تکیہ لگائے بیٹھا ہوگا اوراس کے سامنے میری حدیث بیان کی جائے گی توجواب میں کہے گا ۔ ہمارے اورتمہارے درمیان فیصلہ کرنے والی اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے جو کچھ ہم اس میں حلال پائیں گے ، اسے حلال جانیں گے اورجو کچھ حرام پائیں گے اسے حرام سمجھیں گے ۔ آگاہ ہو جو کچھ رسول اللہ انے حرام فرمایا وہ بھی ویسا ہی حرام ہے جیسے اللہ نے حرام فرمایا۔ (سنن ابن ماجہ جلد اول، باب تعظیم حدیث رسول والتغلیظ علی من عارضہ، رقم الحدیث12صفحہ34مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور)

الحدیث:…ترجمہ: حضرت ابوہریرہ ص بیان کرتے ہیں ، ملک الموت کو حضرت موسیٰ ں کے پاس بھیجا گیا ۔ جب وہ اُن کے پاس آیا تو حضرت موسیٰ ں نے اسے مکاماردیا۔اس کی آنکھ باہر آگئی، وہ واپس اپنے پروردگارکی بارگاہ میں گیا اورعرض کی تو نے مجھے ایسے شخص کے پا س بھیجا ہے جو مرنا ہی نہیں چاہتا(حضرت ابوہریرہ ص) فرماتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ا س کی آنکھ واپس کی اور فرمایا۔اس کے پاس دوبارہ جاؤ اوراس سے کہو کہ وہ اپنا ہاتھ کسی بیل کی پشت پر رکھے۔ اس کے ہاتھ کے نیچے جتنے بال ہوں گے ان میں سے ہر ایک بال کے عوض میں ایک برس (کی زندگی اسے عطا کی جائے گی۔ فرشتے نے یہ پیغام حضرت موسیٰ ں تک پہنچایا) توانہوں نے دریافت کیا۔ اے میرے پروردگار ! پھر کیا ہوگا؟ اس نے فرمایا ، پھر موت ہوگی توحضرت موسیٰ ں نے عرض کی ۔ پھر ابھی (ٹھیک ہے ) حضرت موسیٰ ں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، کہ اللہ تعالیٰ انہیں ارض مقدس(فلسطین) سے اتنا قریب کردے(کہ وہاں سے ارض مقدس میں) پتھر پھینکا جاسکے۔ نبی کریم ا فرماتے ہیں ۔اگر میں وہاں موجود ہوتا تو عام گزرگاہ کے ایک طرف، سرخ ٹیلے کے نیچے ان کی قبر تمہیں دکھاتا۔

(بحوالہ: مسلم شریف ، جلد سوم ،کتاب الفضائل رقم الحدیث6025صفحہ283مطبوعہ شبیر برادرز لاہور)

فائدہ:… اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام علیہم السلام کو یہ اختیار عطا فرمایا ہے کہ وہ چاہیں تو دنیا میں جلوہ گررہیں یا اپنے رب لسے ملاقات کریں۔

الحدیث:… حضرت علی ص سے روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ اعظم ا سے صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی کہ یارسول اللہ ا ! کیا ہر سال حج فرض ہے فرمایا نہیں ! اگر میں ہاں کہہ دیتا تو ہر سال فرض ہوجاتا۔(ترمذى‘ عربى‘ كتاب تفسىر القرآن‘ حدىث نمبر 3055‘ص 688‘ مطبوعه دارالسلام‘ رىاض سعودى عرب)

            جس رسول ا کے ’’ہاں‘‘ اور’’نہیں‘‘ فرمانے سے کوئی بات شریعت ہوجائے تواس رسول اعظم ا کے اختیارات کا کون اندازہ لگا سکتاہے الغرض سرکارِ اعظم ا اپنے رب کریم کی عطا سے مختارِ کُل ہیں جس کو بھی جو چاہیں جب چاہیں عطا کردیں۔

#Ask #Askmufti #Darulifta #Daruliftaahlesunnat #Hadees #Hadith #Youthclub #Shariah #Discussion #Sawal #Jawab #Forum #Article #Blog

Leave a comment

About us

Maulana Shehzad Turabi is an Islamic scholar of Ahle Sunnat Wal Jamat.
He is a preacher and writer of 100 Islamic books as well.

Follow Us

Contacts

Maulana Shehzad Turabi2026 All rights reserved.